محشر میں انبیاء کو ضرورت ہے آپ کی

 محشر میں انبیاء کو ضرورت ہے آپ کی
صل علی وہ شان رسالت ہے آپ کی

یہ آسماں یہ چاند ستارے یہ کہکشاں

سب پر مرے حضور حکومت ہے آپ کی

madaarimedia.com


کس درجہ قیمتی ہے یہ سرمایۂ حیات

میرے غریب دل میں محبت ہے آپ کی

یوسف ہزار بار فدائے جمال ہوں

اے فخر کائنات وہ صورت ہے آپ کی


ایمان والے کیوں نہ ادب سے پڑھیں درود

قرآن میں لکھی ہوئی عظمت ہے آپ کی


ممکن نہیں کہ سوز ہو محروم التفات

جب ہر کسی پہ مہر و عنایت ہے آپ کی

_________________

________________

سوز مکنپور علیہ الرحمہ

Tagged:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *