حمد لا محدود ہے اس خالق ذیشان کو
قوت گفتار جس نے بخش دی انسان کو
ذرے ذرے میں جہاں کے تو ہی تو ہے جلوہ گر
تیرے جلوے عام ہیں ہر صاحب عرفان کو
اپنے بندوں کی ہدایت کیلئے اے میرے رب
اپنی رحمت سے اتارا تو نے ہی قرآن کو
شکر تیرا کس طرح سے ہو ادا رب کریم
رہنمائی کیلئے بھیجا شه ذیشان کو
امت محبوب ہونے کا ہمیں بخشا شرف
بھول سکتا ہی نہیں مومن ترے احسان کو
تو بنا دے ایک لمحے میں گدا کو تاجور
آن واحد میں بنا دے تو گدا سلطان کو
رحمتیں ہیں انتخاب ان کیلئے ہی بے قرار
یاد کرتے ہیں جو دل سے ہر گھڑی رحمان کو