زلفِ آقا ﷺ جو لہرا گئ

MADAARIYA LIBRARY

نعت شریف


زلفِ آقا ﷺ جو لہرا گئ

رحمتوں کی گھٹا چھاگئ


اے جمالِ رُخِ مصطفی

چاندنی تجھ سے شرماگئ


دیں تو کیسے اذاں دیں بلال

ان کو آقا کی یاد آگئ


گلشنِ پنجتن کی مہک

دونوں عالم کو مہکا گئ


مل گئ جب تری رہبری

گمرہی راستہ پا گئ


اے ابوذر تری زندگی

فقر کیا ہے یہ سمجھاگئ


تیری شفقت اے جانِ کرم

دل یتیموں کے بہلا گئ


انکی نسبت ہی محشر کےدن

اپنے مصباح کام آگئ

ــــــــــ