نعت شریف
انوار کی بارش ہے دن رات مدینے میں
رحمت کی ہر اک سو ہے برسات مدینے میں
سرکار دو عالم کی یہ شان کریمی ہے
بنٹتی ہے خدائی کی خیرات مدینے میں
گویا کہ ہر اک ذرہ ہے اپنی جگہ سورج
اس درجہ چمکتے ہیں ذرات مدینے میں
ہر لمحہ میسرتھا دیدار محمد کا
گزر رہے ہیں کچھ ایسے بھی لمحات مدینے میں
یارب تو مجھے خادم اس درکا بنا دینا
میں کرتا رہوں ہر دم خدمات مدینے میں
آنکھیں ہیں میراسر ہیں او قلب وجگر میرا
لایا ہوں قدیری یہ سوغات مدینے میں