سیرت مصطفیٰ کا ایک واقعہ
حضرت عبداللہ بن عامر رضی اللہ تعالی عنہ بیان کرتے ہیں کہ ایک مرتبہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی نعلین اقدس کا تسمہ ٹوٹ گیا اور آپ اپنے دست مبارک سے اس کو درست فرمانے لگے میں نے عرض کیا یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم مجھے یہ دے دیجئے میں اس کو درست کر دوں میری درخواست پر ارشاد فرمایا کی یہ صحیح ہے کہ تم اس کو درست کر دو گے مگر میں اس کو پسند نہیں کرتا کہ میں تم لوگوں پر اپنی برتری اور بڑائی ظاہر کروں,,,,
اسی طرح صحابہ کرام رضوان اللہ تعالی آپ کو کسی کام میں مشغول دیکھ کر بار بار درخواست کرتے یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم آپ خود یہ کام نہ کریں اس کام کو ہم لوگ انجام دے دیں گے مگر آپ یہی فرماتے ہیں کہ یہ سچ ہے کہ تم لوگ میرا سب کام کر دو گے مگر مجھے یہ گوارا نہیں ہے کی میں تم لوگوں کے درمیان کسی امتیازی شان کے ساتھ رہوں,,,
===========================
حدیث شریف= زرقانی= جلد نمبر 4 = صفحہ نمبر 265
پیش کردہ,,,
فقیر درے قطب المدار شیخ شان الدین محمد جلالی قلندری ملنگی مداری