قارئین یہ مداری میڈیا کے یوٹوب چینل پر نشر ہوئیں دو ویڈیوس کا مضمون ہے آپ ان ویڈیوس کو دیکھ بھی سکتے ہیں
لنک یہ ہیں » https://youtu.be/3daeyEfdsQM
فردالافراد قطب الاقطاب غوث الاغواث
سید بدیع الدین احمدعلی حلبی
حسنی الحسینی المعروف بہ زندہ شاہ مدار قدس سرہ العزیز مکنپورشریف
اور حضورعالم پناہ
سیدناسرکاروارثِ پاک
رضی اللہ تعالی عنہ
یہ دونوں ہی بہت مقدس ولیِ کامل ہیں ان دونوں بزرگوں نے اپنے بےشمار خلیفہ بنائےاوراپناجانشین بنایا لہٰذا ان دونوں بزرگوں کے سلسلہ سے مرید ہونا اور کرنا دونوں باعث برکت اورعین مطابق شریعت واصول طریقت ہے اور ان بزرگوں کےفیوض روحانی کاحاصل کرنا چاہیے حضور سیّدی سرکارسید بدیع الدین احمدقطب المدار کے سلسلہ کے بارے میں گیارہویں صدی کے مجدّد سیّدنا میر عبدالواحد بلگرامی کی کراب سبع سنابل شریف میں ایک واقعہ تحریر ہے جس میں لکھاہیےکہ حضرت شاہ سراجِ سوختہ رحمة اللہ علیہ نے بددعا دی ہے کہ میں نے شاہ بدیع الدین مدار کے مریدوں کو گمراہ کیا اس بددعا کے بعد خود بدیع الدین شاہ مدار نے فرمایا ہے کہ میرے چند مرید ہیں انکو میں مریدی سے بے دخل کرتا ہوں اور خلافت میں نے نہ کسی کو دی ہے اور نہ خلافت کسی کو دونگا
یہ واقعہ سراسرجھوٹ اور کفریات سےلبریزہیے لہذا اس فرضی واقعہ کواہلسنت اپنےجوتوں کی نوک سےاڑادیں اوردورِ حاضرہ کے مداری مشائخ پیران کرام جوکہ صاحبان شجرات صحیحہ متصلہ ہیں ان سےبیعت ہوں نیزان سے اجازت و خلافت حاصل کرکےفیضان قطب المدارسےمالامال ہوں کیونکہ سلاسل طریقت میں حضورپاک علیہ السلام سےسب سےقریب سلسلہ سلسلئہ عالیہ مقدسہ مداریہ ہی ہیے اس سلسلہ کےسندصرف چھہ واسطوں سےہی آقاعلیہ السلام تک پہونچ جاتی ہیے قارئین جبکہ خود فاضل بریلوی نے بھی کہا ہے کہ مجھے مداریہ سلسلہ کی اجازت وخلافت حاصل ہیے آپ حوالہ کےلئےخودفاضل بریلوی جی کی کتاب الاجازات المتینہ دیکھیں اس کےعلاوہ فاضل بریلوی جی کےشاگردوخلیفہ مولاناظفرالدین بہاری علیہ الرحمہ کی کتاب حیات اعلحضرت جلدسوم دیکھں اس کتاب میں انہوں نےاعلحضرت کامکمل شجرۂ مداریہ تحریرفرمایاہیے
لہذا اہلسنت وجماعت کو چاہئے کہ چندمجہول قسم کےجعلی مُلُّوں کےچکرمیں پڑکر گمراہ نہ ہوں اور جوحضرات انجانےطورپران کی گمراہی کےجال میں پھنس چکےہیں وہ گمراہی سے توبہ کرلیں اورگمراہ گراولیاءکےدشمن مُلِّےبھی ہوش کےناخن لیں اورسوچیں کہ کہیں یہ چند روزہ عیش و آرام اور مریدوں ومعتقدوں سے نزرانہ لینے کی وجہ سے تو نہیں کرتے بلکہ خود بھی گمراہ ہیں اور عوام کو بھی گمراہ کر رہے ہیں وہ عوام بھی بیوقوف ہے جو اپنی آخرت برباد کر رہی ہے
(کیونکہ ایک متصل سلسلہ کی خلافت و اجازت اوربیعت وارادت کوگمراہی کہنابجائےخودگمراہی ہیے
حضرت_سیدناسید_بدیع_الدین_احمدقطب_المدار نسب کے اعتبار سے حسنی_حسینی یعنی سیدبرادری سے تعلّق رکھتے ہیں لیکن یہ نام کے چند منکرین آپ کوفقیربرادری کابتاکرقوم کوگمراہ کررہیےہیں جوکہ بالکل غلط ہے اور یہ عوام کو دھوکہ دینا ہے (آپ خود اپنی نظروں سے ان نام نہادفرضی ملّاؤں کےمکروہ چہرے دیکھیں اور دل پر ہاتھ رکھ کر فیصلہ کریں کہ کیا یہ کہیں سے امام حسن یا امام حسین یاآل رسول اورسادات کرام سےمحبت کرنےوالےچہرےلگ رہیےہیں؟ کیا آلِ نبی سےمحبت کرنےوالوں کی شکلیں ایسی ہی ہوتی ہیں؟ کیاکوئی سنی بزرگوں کےگیسوؤں ، لمبے لباس، ان کی انگوٹھی ،ان کے ہاراور مالے، پراعتراض کرسکتاہیے؟ یقینًا آپ کہیں گے کہ یہ محبین اولیاء و سادات نہیں بلکہ اس قسم کےاعتراض کرنےوالے ایمان اور علم وعقل سب کےیتیم وفقیرہیں کیونکہ ایسی شکل صورت تو گستاخوں اور ملعونوں کی ہوتی ہے)
واللہ لوگوں کو گمراہ نہ کرو کسی کی عاقبت برباد نہ کرو اور اپنی جھوٹی مولویت وملائیت سے توبہ کرلو
اسی_طرح_دورِ_حاضرہ_کا_سلسلہ_وارثیہ_ہے
وارثِ_پاک نے بھی اپنا خلیفہ و جانشین بنایا لاکھوں لوگوں کومرید کیاکئی لائق اور صاحب استطاعت اہل اللہ مریدوں کواجازت وخلافت بھی دی لہذا مذکورہ دونوں سلاسل طریقت میں بیعت اجازت اور خلافت سب درست اور باعث رحمت وبرکت ہیے قارئین! فاضل بریلوی اور ان کےپیرخانہ مارہرہ مطہرہ کےتمام مشائخ اوربزرگوں کوبھی مداریہ سلسلہ کی اجازت وخلافت ملی ہوئی ہیے خودحضرت میربلگرامی علیہ الرحمہ اور ان کےپورےخاندان کوسلسلئہ مداریہ کی اجازت وخلافت حاصل ہیے یاد رکّھیں کسی بھی ملامولوی سےعقیدت وہیں تک اچّھی ہے جس میں حقیقت ہو ورنہ وہ گمراہی ہے جو حقیقت تھی وہ میں نے بیان کر دی اب بھی اگر کوئی اندھی عقیدت میں اپنی آخرت برباد کرنا چاہتا ہے تو وہ جانے اور اسکا کام۔۔۔
واللہ_اعلم_باالصواب
مفتی حبیب الرحمن علوی…..