یکساں نہیں ہیں رہتے جہاں میں کسی کے دن


 یکساں نہیں ہیں رہتے جہاں میں کسی کے دن
جیسے کبھی کی رات بڑی اور کبھی کے دن

گزرے نہ ان کے پاس سے کوئی کٹھن گھڑی
ہم تو گزار لیں گےکسی طور جی کے دن

وہ آرہے ہیں پرششِ احوال کے لیے
آنا تھا تجھ کو موت بھی کیا آج ہی کے دن
madaarimedia.com

جیسے غریب غم کی گزرتی ہے زندگی
اللہ اس طرح سے نہ گزریں کسی کے دن

اے دل نہ ہو اداس غم روزگار سے
آئیں گے زندگی میں کبھی تو خوشی کے دن

دنیا میں سوز چین سے جینا محال ہے
لکھے گئے نصیب میں جب بے کلی کے دن
_________________

________________