جو پاؤں رکھدیں تو ڈوبا تارا کریں زیارت نکل نکل کے


جو پاؤں رکھدیں تو ڈوبا تارہ کرے زیارت نکل نکل کے
جلال شان محمدی سے ہیں موم پتھر پگھل پگھل کے

 ملی ہے جن کو راہ مدینہ انہیں نہیں خوف حادثوں کا
 حضور سے پیار کرنے والے چلے ہیں کانٹے کچل کچل کے
madaarimedia.com
 
نظر میں ہے آج بھی وہ نقشہ جو دیکھا اصحاب کو ہے پیاسا
تمہاری رحمت کی انگلیوں سے بہے ہیں چشمے ابل ابل کے

ہر ایک ذرے پہ سر جھکانانظرنظر کو ادب سکھانا
اے جوش دیوانگی تو رہنا در نبی پر سنبھل سنبھل کے
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ