نور خضریٰ سے دل جگمگا لیجئے
اپنا سینہ مدینہ بنا لیجئے
جو بھی دیکھے محمد کا شیدا کہے
madaarimedia.com
چھائی ہو ذہن و دل پر اداسی اگر
نعت صلی علی گنگنا لیجئے
نعت صلی علی گنگنا لیجئے
اس سے پہلے کہ آئے پیام اجل
مجھ کو سرکار طیبہ بلا لیجئے
دشمنی پر تلا ہے یہ سارا جہاں
اب خبر اے مرے مصطفٰی لیجئے
اب خبر اے مرے مصطفٰی لیجئے
آفتاب قیامت ہے شلہ فگن
اپنی کملی میں آقا چھپا لیجئے
دور ہو جائیں گی دل کی تاریکیاں
لو حبیب خدا سے لگا لیجئے
عظمت دین اسلام خطرے میں ہے
متحد ہو کے اس کو پچا لیجئے
پیش خضری پہونچ کر ادب شرط ہے
سوزا پی نگاہیں جھکا لیجئے
_________________سوز مکنپوری علیہ الرحمہ
________________