جہاں ستم ہی کرے گا چلو مدینے چلیں
یہاں سکوں نہ ملے گا چلو مدینے چلیں
قسم خدا کی وہ مختار ہر دو عالم ہیں
انہیں سے کام بنے گا چلو مدینے چلیں
madaarimedia.com
ضیائیں گنبد خضری کی پاکے دل اپنا
چراغ نور بنے گا چلو مدینے چلیں
ستم کشو ہے سنی بھی کسی کی دنیا نے
تمہاری کون سنے گا چلو مدینے چلیں
بغیر دیکھے تجلی گنبد خضری
چراغ دل نہ جلے گا چلو مدینے چلیں
اسی امید میں بیٹھے ہیں ہم سر راہی
کوئی کبھی تو کہے گا چلو مدینے چلیں
ہیں سوز اپنے تو سب ہی مگر مصیبت میں
کوئی بھی ساتھ نہ دیگا چلو مدینے چلیں
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ