کلام معراج مصطفے
چلے لا مکاں جو مرے بھی نظر آیا اوج محمدی
تو زبان عشق یہ کہہ اٹھی بلغ العلی بکماله
سر عرش پہنچے میرے نبی تو ہر ایک بزم سجی ملی
یہی کہہ رہے تھے وہاں سبھی بلغ العلی بکماله
یہ عروج و اوج محمدی کہ نہ دے سکا کوئی ساتھ بھی
پر جبرئیل یوں ہی ماند ہی بلغ العلی بکماله
یہ عروج سرور انبیاء کہ جب آیا سدرۂ منتهی
رکے جبرئیل یوں عرض کیا بلغ العلی بکماله
نہ جہاں زمیں نہ جہاں فلک نہ کوئی بشر نہ کوئی ملک
وہاں پل میں پہونچے مرے نبی بلغ العلی بکماله
کوئی ایسی شان نہ پاسکا سر عرش کوئی نہ جا سکا
کہ یہ شان صرف انہیں ملی بلغ العلی بکماله
سر حشر اپنی یہ شان ہو یہی ناره ورد زبان ہو
کہیں مل کے سارے ہی امتی بلغ العلی بکماله
تھی جہاں میں ظلمت و تیرگی نہ کہیں اجالا نہ روشنی
ہوا جب ظہور محمدی کشف الدجی بجماله
نہ کرم کا ان کے شمار ہے انہیں دشمنوں سے پیار ہے
نہیں ایسا خلق میں کوئی بھی حسنت جميع خصاله
@MadaariMedia