حمدِ باری تعالی
کہوں بس اے خدا الحمدللہ
کہوں بس اے خدا الحمدللہ
زباں پر ہو سدا الحمدللہ
جگا دیتی ہے جو سویا مقدر
یہی ہے وہ دعا الحمد للہ
وظیفہ انبیاء کا بھی یہی ہے
ہے ذکر اولیاء الحمد للہ
مرے بندے نے کی تعریف میری
یہ کہتا ہے خدا الحمد للہ
زمانہ بن گیا مداح اس کا
جو پڑھتا ہی رہا الحمد للہ
حبیب رب نے بتلایا ہے ہمکو
کہ ہے رب کی رضا الحمد للہ
ملی ہے سر بلندی اسکو جس نے
محبت سے کہا الحمد للہ
اندھیروں نے جو آکر راہ روکی
چراغِ رہ بنا الحمد للہ
سنو تو اپنے کانوں کو لگا کر
سناتی ہے صبا الحمد للہ
مجھے بے آسرا مت سجھے کوئ
ہے میرا آسرا الحمد للہ
نہاں مصباح سینے میں ہمارے
ہے عشقِ مصطفے الحمد للہ
ــــــــــ