حسین لفظوں کے پیارے گلاب چن چن کر

MADAARIYA LIBRARY

حسین لفظوں کے پیارے گلاب چن چن کر 
لکھے گے نعتِ رسالت مآبﷺ چن چن کر

تمہیں مزمل و طہٰ مدثر و یاسیں
تمہیں خدا نے دیئے ہیں خطاب چن چن کر

یہ نقشِ پائے حبیبِ خدا ہیں یا لوگو!
زمیں پہ رکھے گئے ماہتاب چن چن کر

پئے رسولﷺ صحابہ کی شکل میں دیکھو
خدا نے بھیجے ہیں کیا آفتاب چن چن کر

مرے لیئے وہ حقیقت بنیں گے کب طیبہ
سجا کے رکھے ہیں جو میں نے خواب چن چن کر

کتابیں دیکھیئے تاریخ کی غلام انکے
جہاں میں لائے ہیں کیا انقلاب چن چن کر

کرے گے مجھ سے نکیرین قبر میں جو سوال
ترے کرم سے میں دو گا جواب چن چن کر

مرے حضورﷺ کی نسبت ہے جنکو اے مصباؔح
وہ بخشیے جائے گے روزِ حساب چن چن کر 

ــــــــــ