حسنِ تخیلات کی محفل سجائیے

MADAARIYA LIBRARY


نعت شریف


حسنِ تخیلات کی محفل سجائیے

تنہائیوں میں نعت نبی گنگنائیے


پلکوں پہ اشکِ ہجر نبی جگمگائیے

ہر شامِ زندگی کو سویرا بنائیے


ممکن نہیں جو گنبدِ خضریٰ میں حاضری

خوابوں میں ہی کبھی مجھے جلوہ دکھائیے


آنکھیں دکھا رہا ہے قیامت کا آفتاب

دامن میں ہم کو شافعِ محشر چھپائیے


رہنے بھی دیجیئے یہ زمانے کے تذکرے

مجھ کو مرے رسول کی باتیں سنائیے


دل پر گراں ہیں ارض مدینہ سے دوریاں

میرے حضور اب مجھے طیبہ بلائیے


امت کا تھا خیال جسے وقت نزع بھی

اس پر درود پاک کے موتی لٹائیے


کچھ ایسے ڈوب جائیے عشقِ رسول میں

مصباح اپنے آپ کو بھی بھول جائیے


ــــــــــ