ادیب سہل نہیں شرح شانِ مصطفوی
زباں سنبھال کہیں ہو نہ جائے بے ادبی
ورق صحیفہ ہستی کے موڑ کر دیکھو
ہر ایک حرف پہ ہے ثبت مہر خلق نبی
نگاه ساقی کوثر کو آ تو جائے ترس
الہی حد سے گذر جائے میری تشنہ لبی
@madaarimedia
نہیں ہے اب دل رہرو میں خوف گمراہی
رہ حیات میں جگمگ ہیں نقش پائے نبی
چلوں نہ خاک مدینہ پہ سر کے بل کیسے
اسے نواز چکے ہیں قدوم مصطفوی
امید کیسی یقیں ہے حضور دیکھیں گے
مری یہ حالت دیوانگی کبھی نہ کبھی
فرشتو! دفتر عصیاں مرا خدا کیلئے
نہ لیکے جاؤ حضور محمد عربی
" ادیب " انکی نگاہِ کرم تو ہونے دے
ضیائے صبح سے بدلے گی تیری تیرہ شبی