منقبت مدار العالمین کلام حسان الہند
علامہ معزز حسین ادیب مکنپوری رحمۃ اللہ تعالی علیہ
علامہ معزز حسین ادیب مکنپوری رحمۃ اللہ تعالی علیہ
غم دنیا نہ کچھ خوف قیامت کی ضرورت ہے
مدار دو جہاں سے بس محبت کی ضرورت ہے
رسائی بارگاہ مصطفے تک چاہنے والو
در قطب جہاں سے صرف نسبت کی ضرورت ہے
نہیں لگتی ہے ان کو دیر اب بھی جھولیاں بھرتے
مگر اے زائرو حسن عقیدت کی ضرورت ہے
Madaarimedia.com
ہر اک جالی کا روزن آئینہ ہے اور وحدت کا
مگر دیده ورو چشم بصیرت کی ضرورت ہے
یہ مانا اور بھی فریاد رس دنیا میں ہیں لیکن
ہمیں تو آپکی چشم عنایت کی ضرورت ہے
سنا ہے روز محشر آفتاب آنکھیں دکھائیگا
تمہارے سایہ دامان رحمت کی ضرورت ہے
وہی گستاخ جو منکر ہیں فیضان ولایت کے
ادیب ایسوں سے ہر حالت میں نفرت کی ضرورت ہے
مدار دو جہاں سے بس محبت کی ضرورت ہے
رسائی بارگاہ مصطفے تک چاہنے والو
در قطب جہاں سے صرف نسبت کی ضرورت ہے
نہیں لگتی ہے ان کو دیر اب بھی جھولیاں بھرتے
مگر اے زائرو حسن عقیدت کی ضرورت ہے
Madaarimedia.com
ہر اک جالی کا روزن آئینہ ہے اور وحدت کا
مگر دیده ورو چشم بصیرت کی ضرورت ہے
یہ مانا اور بھی فریاد رس دنیا میں ہیں لیکن
ہمیں تو آپکی چشم عنایت کی ضرورت ہے
سنا ہے روز محشر آفتاب آنکھیں دکھائیگا
تمہارے سایہ دامان رحمت کی ضرورت ہے
وہی گستاخ جو منکر ہیں فیضان ولایت کے
ادیب ایسوں سے ہر حالت میں نفرت کی ضرورت ہے