پاکے قطب دو عالم کا در زندگی

   

منقبت مدار العالمین کلام حسان الہند
علامہ معزز حسین ادیب مکنپوری رحمۃ اللہ تعالی علیہ 

پاکے قطب دو عالم کا در زندگی
بے بہا بن گئی کس قدر زندگی

کیا بیاں ہم کریں مدح قطب جہاں
داستاں طول اور مختصر زندگی

ہم کو مردہ نہ سجھے یہ دنیا کہ ہم
ان کے ہیں جن کی ہے ہر نظر زندگی

جان کردے فدا پائے سرکار پر
سیکھ لے زندگی کا ہنر زندگی
Madaarimedia.com
ہیں یہیں پر ملی ہم کو تسکین دل
یوں تو لیکر پھری در بدر زندگی

تیرے زندہ نبی تیرے زندہ ولی
موت کا اب تجھے کیا خطر زندگی

آپ سمجھا دیں مفہوم ہستی اگر
موت لے لے جہاں بیچ کر زندگی

تاب پر واز قطب جہاں دیجئے
کیا کروں گا میں بے بال و پر زندگی

مل گئی نسبت قطب ہر دو جہاں
اب ہوئی اپنی بھی معتبر زندگی

ہے ادیب اب تو بس ایک ہی آرزو
ہو اسی آستان پر بسر زندگی
-----------------
Madaarimedia.com



--