ٹھوکر میں تیری شاہوں کی شاہی
قدموں میں تیرے ساری خدائی
میں نے تو دی تھی تیری دہائی
تھرا اٹھا کیوں عرشِ الہی
شاہِ مدینہ عرشِ بریں پر
تیرا کرشمه درد جدائی
@madaarimedia
وہ منزلیں بھی تو نے ہیں کی طئے
جن میں نہ کوئی رہبرنہ راہی
جس کے بھی تم ہو اس کا خدا ہے
جس کا خدا ہے اس کی خدائی
ہم یوں ہیں سمجھے عدل و کرم کو
یہ مصطفائی وہ کبریائی
ہے عاصیوں پر چشم عنایت
شکوہ ہے تجھ سے اے بے گناہی
یہ بھی ادیب " احسان خدا ہے
پائی نبی کے در کی گدائی