آقا کرم کرو میرے مولا کرم کرو

   

منقبت مدار العالمین کلام حسان الہند
علامہ معزز حسین ادیب مکنپوری رحمۃ اللہ تعالی علیہ 

تم ہی تو نو بہار ریاض رسول ہو
آقا کرم کرو میرے مولا کرم کرو

بپھری ہوئی ہیں موجیں بھنور کو ہو بیچ و تاب
بدلی ہوا تو آنکھیں دکھانے لگے حباب
طوفان غم غریب کی کشتی نہ دے ڈبو

آقا کرم کرو میرے مولا کرم کرو

بگڑا ہوا جفا و ستم کا مزاج ہے
ہر سمت معصیت کے اندھیرے کا راج ہے
تم نور مصطفے ہوئے مرے دل میں آبسو

آقا کرم کرو میرے مولا کرم کرو

محسن ہر اک ولی کے ہوشاہوں کے شاہ ہو
تم باب شہر علم کے نور نگاہ ہو
مجھ کو علوم مصطفوی سے نواز دو

آقا کرم کرو میرے مولا کرم کرو
Madaarimedia.com
زنده مدار چاہنے والوں کا واسطہ
بی بی نصیبہ کے تمہیں لالوں کا واسطہ
ادنی غلام ہوں میری فریاد بھی سنو
آقا کرم کرو میرے مولا کرم کرو

دور غم والم سے ہر اساں نہ ہو ادیب
بن جائے گا اشارے میں بگڑا ہوا نصیب ہے
آنکھوں کو جالیوں سے ملو اور یوں کہو

آقا کرم کرو میرے مولا کرم کرو
-----------------
Madaarimedia.com



--