نہ خوف سزا اور نہ بیم قیامتمدد پر ہماری ہیں شاہ شفاعت
فغاں عاشقان نبی کر رہے ہیں
قیامت سے پہلے بپا ہے قیامت
کہاں میں کہاں ارضِ پاک مدینہ
کہاں لے چلا اے جنونِ محبت
@madaarimedia
سمیٹے ہوئے ہے ازل بھی ابد بھی
محمد کے دامان رحمت کی وسعت
کیا جسم اطہر کا سایہ نہ پیدا
گوارا نہ تھی حق کو اتنی بھی شرکت
زمیں آسماں کیا مکان لامکاں کیا
کہاں پر نہیں مصطفیٰ کی حکومت
محمد کی دنیا محمد کی عقبی
محمد کی دوزخ محمد کی جنت
دکھا دے نگاہوں کو روضہ نبی کا
الہی اگر تو نے دی ہے بصارت
ملیں جبرائیل امیں اپنی آنکھیں
ترے پائے عالی کی اللہ ری عظمت
رہ شوق میں نقش پائے محمد
" ادیب " آج بھی ہیں چراغ ہدایت