دل سے احمد کا جب سلسلہ مل گیا

 دل سے احمد کا جب سلسلہ مل گیا
زینۂ بام عرش خدا مل گیا

مل گیا میرا وجہ دعا مل گیا
سایۂ وامن مصطفیٰ مل گیا

منزل لامکاں اور پائے بشر
درک کو اک نیا راستہ مل گیا
@madaarimedia
مٹ گئی دل سے فکر جزا و سزا
تیرا باب کرم جب کھلا مل گیا

تو مجھے کیا ملا اے در مصطفیٰ
مجھ کو میری طلب سے سوا مل گیا

آج دیوانوں کا کچھ عجب حال ہے
ذکر احمد میں کیا جانے کیا مل گیا

میری آنکھوں سے جلوے برسنے لگے
شوق دید نبی کا صلا مل گیا

عدل داور سے گھبرا گیا تھا مگر
رحمتوں کا تری آسرا مل گیا

اور کیا چاہیے جب تجھے اے ادیب "
کیف عشق حبیب خدا مل گیا
------------

--