تعصب کے اندھیروں میں محبت کا اجالا ہے

 تعصب کے اندھیروں میں محبت کا اجالا ہے
ادھر طائف کے سرکش ہیں ادھر اک کملی والا ہے

زبان پاک سے الفقر و فخری کی صدا دیکر
مرے آقا نے جینے کا نیا رستہ نکالا ہے
@madaarimedia
عبث ہیں اسکے بارے میں شہود و غیب کی بحثیں
وہ ذات پاک جس کا لا مکاں بھی دیکھا بھالا ہے

تری سیرت کے جوہر جب دکھائے تیری دختر نے
غرور خسروی چکی چلا کر پیس ڈالا ہے

ملے گی داد ہم کو حشر کے دن تشنہ کامی کی
کہیں گے ساقی طیبہ یہ لے کوثر کا پیالہ ہے

طلب کی بات بھی آنے نہ پائی جھولیاں بھر دیں
" ادیب " آقا کا انداز کرم سب سے نرالا ہے


-----------------

--