وہی ہستی جو آفت ہے بلا ہے

 وہی ہستی جو آفت ہے بلا ہے
بسر طیب میں ہو تو بے بہا ہے

مگن ہیں دامن احمد میں آنسو
مبارک کتنی پاداش خطا ہے

تڑپ اٹھی تمنائے حضوری
کوئی دیوانہ جب طیب چلا ہے
@madaarimedia
گنہگاروں کو جو اپنا بتائے
جہاں میں کون احمد کے سوا ہے

بلال اور سرویئ ہر دو عالم
محمد کی غلامی کا صلہ ہے

یہ کس نے دی محمد کی دہائی
کہ محشر میں بھی اک محشر بپا ہے

در احمد پ چل آنکھوں سے اے دل
وہ سجده گاه ارباب وفا ہے

" ادیب " اس " اس دل پہ صدقے دونوں عالم
جسے ارمان ارض مصطفی ہے
-------------

--