مصطفیٰ کی جو الفت نہیں

 مصطفیٰ کی جو الفت نہیں
تو عبادت عبادت نہیں

ہے للک انکے دیدار کی
انتظار قیامت نہیں

عشق خیر الوریٰ مل گیا
اب کسی کی ضرورت نہیں

وہ ہے گمراہ حاصل جسے
مصطفیٰ کی قیادت نہیں

ان سے ربط نہاں چاہیے
عرضِ غم کی بھی حاجت نہیں

میرے آقا کا کونین میں
کون مرہون منت نہیں

کوئی خیر الوریٰ کے سوا
محسن آدمیت نہیں

روضہ مصطفیٰ دیکھ لوں
اور کچھ دل میں حسرت نہیں

راہِ طیبہ کی اے سختیو !
تم تو رحمت ہو زحمت نہیں

بندہ مصطفیٰ ہوں ادیب
" مجھ کو دنیا سے نسبت نہیں
@madaarimedia
-----------------

--