انوار حریم یزداں میں رہتے ہیں جہاں سرکار مرے
جبریل وہاں کے درباں ہیں رہتے ہیں جہاں سرکار مرے
سلمان و بلال و زیدانس بو بکر و عمر عثمان و علی
ہر رنگ کے کامل انساں ہیں رہتے ہیں جہاں سر کار مرے ل
کوثر کی فضا جنت کی ہوا رحمت کی گھٹا نوری برکھا
بتلاؤں کہاں یہ ساماں ہیں رہتے ہیں جہاں سرکار مرے
@madaarimedia
کیا چاند ستارے عرش و فلک کیا جن و بشر کیا حور و ملک
اس پاک زمیں پر قرباں ہیں رہتے ہیں جہاں سرکار مرے
آسوده دل و افلاس زده محتاج و تو نگر شاه و گدا
پھیلائے ہوئے سب داماں ہیں رہتے ہیں جہاں سرکار مرے
تقدیر بصیرت کھلتی ہے عرفان کی نعمت ملتی ہے
بے پردہ رموز پنہاں ہیں رہتے ہیں جہاں سرکار مرے
شهباز خودی و خاک نشیں سدریٰ کے مکین واہل زمیں
سب محو نظر سب حیراں ہیں رہتے ہیں جہاں سرکار مرے
مسرور ادیب " اس کو کیسے جنت کی بہاریں کر پائیں
جس دل میں وہاں کے ارماں ہیں رہتے ہیں جہاں سرکار مرے