غم سے دل ہے دوپارہ مدار جہاں

   

منقبت مدار العالمین کلام حسان الہند
علامہ معزز حسین ادیب مکنپوری رحمۃ اللہ تعالی علیہ 

غم سے دل ہے دوپارہ مدار جہاں
کیا نہ دو گے سہارا مدار جہاں

جائیں فریاد کرنے تو جائیں کہاں
چھوڑ کر در تمہارا مدار جہاں

غم کے طوفاں میں کافی ہے میرے لئے
اک تمہارا اشارہ مدار جہاں

میرا بیڑا ڈبو دے نہ طوفان غم
ناخدائی خدارا مدار جہاں
Madaarimedia.com
میں نے سیل حوادث کا کچلا ہے سر
نام لیکر تمہارا مدار جہاں

حادثات جہاں نے سپر ڈال دی
جب بھی تم کو پکارا مدار جہاں

وہ بھی فتنے جو سوئے ہوئے ہیں ابھی
تم پہ ہیں آشکارا مدار جہاں

یہ بتا دوگے کیا گردش دہر میں
حشر ہو گا ہمارا مدار جہاں

تم سے جو بھی ملے وہ خوشی ہو کہ غم
مجھ کو سب ہے گوارا مدار جہاں

حشر میں ہے ادیب خطا کار کو
بس تمہارا سہارا مدار جہاں
-----------------
Madaarimedia.com



--