سمجھے ہیں سبھی روضۂ آقا پہ نظر ہے

   

منقبت مدار العالمین کلام حسان الہند
علامہ معزز حسین ادیب مکنپوری رحمۃ اللہ تعالی علیہ 

سمجھے ہیں سبھی روضۂ آقا پہ نظر ہے
والله مری گنبد خضری پہ نظر ہے

باقی رہے دکھ درد یہ ہو ہی نہیں سکتا
بیمار کی اب اپنے مسیحا پہ نظر ہے

جس سے کہ ولایت کے ہیں چشمے ہوئے جاری
اس فیض کے بہتے ہوئے دریا پہ نظر ہے
Madaarimedia.com
اب کون بنا سکتا ہے گم کردۂ منزل
راہی کی ترے نقشِ کفِ پا پہ نظر ہے

کیسے نہ ادیب اپنی ضیا بار ہوں آنکھیں
جالی پہ نہیں نور سراپا پہ نظر ہے
-----------------
Madaarimedia.com



--