منقبت مدار العالمین کلام حسان الہند
علامہ معزز حسین ادیب مکنپوری رحمۃ اللہ تعالی علیہ
علامہ معزز حسین ادیب مکنپوری رحمۃ اللہ تعالی علیہ
کیوں پھوٹتی ہیں کرنیں اس خاک دل نشیں سے
کوئی تو ہے تعلق طیبہ کی سرز میں سے
گم کردگان منزل مایوس ہو نہ جانا
دربار مصطفے کا ہے راستہ یہیں سے
الله التفات چشم مدار عالم
تبریز ساغر دل ہے بادۂ یقیں سے
تجھ کو سلام رحمت آلام زندگانی
وابستہ ہو گئے ہم دامان قطب دیں سے
Madaarimedia.com
لو دے رہے ہیں پیہم حسن ازل کے جلوے
کیسے ہٹیں نگاہیں اس روضہ حسیں سے
آنکھوں سے میں لگاؤں بہر بصیرت دل
خاک مزار ان کی مل جائے جو کہیں سے
جب سے ادیب حاصل اس در پہ ہے حضوری
جلوے قبولیت کے رخشندہ ہیں جبیں سے
کوئی تو ہے تعلق طیبہ کی سرز میں سے
گم کردگان منزل مایوس ہو نہ جانا
دربار مصطفے کا ہے راستہ یہیں سے
الله التفات چشم مدار عالم
تبریز ساغر دل ہے بادۂ یقیں سے
تجھ کو سلام رحمت آلام زندگانی
وابستہ ہو گئے ہم دامان قطب دیں سے
Madaarimedia.com
لو دے رہے ہیں پیہم حسن ازل کے جلوے
کیسے ہٹیں نگاہیں اس روضہ حسیں سے
آنکھوں سے میں لگاؤں بہر بصیرت دل
خاک مزار ان کی مل جائے جو کہیں سے
جب سے ادیب حاصل اس در پہ ہے حضوری
جلوے قبولیت کے رخشندہ ہیں جبیں سے