وہ جذب نظر دے دے یا رب تو ان میری بینا آنکھوں میں
دیکھوں تو سما کر رہ جائے سرکار کا جلوہ آنکھوں میں
ہر عرش زمیں اور فرش فلک جگمگ ہے قدوم احمد سے
پھرتے ہیں لئے ہم دیوانے اک نور کی دنیا آنکھوں میں
رحمت کی شراب تازہ سے چھال کا دیا میرا پیمانہ
دیکھا جو نگاہ ساقی نے خاموش تقاضہ آنکھوں میں
یہ رحمت حق کی ارزانی یہ نور کی بارش شام و سحر
جی چاہتا ہے رکھلوں تجھکو اے گنبد خضری آنکھوں میں
@madaarimedia
ہم دیکھتے ہیں جب تجھ کو صبا جاتے ہوئے طیبہ کی جانب
اس پاک زمیں کے ذروں کا کھینچ جاتا ہے نقشہ آنکھوں میں
اعجاز محبت کے صدقے لے جاؤں گا پیش داور میں
انوار محمد سینے میں خاک رہِ بطحا آنکھوں میں
مسجود ملک ہے وہ جس نے بیتابی عشق احمد میں
رورو کے بمشکل دن کاٹے راتوں کو گذارا آنکھوں میں
اے عرش کی راہوں بتلا دور کھتے تھے کہاں حضرت نے قدم
پلکوں سے اٹھا کر رکھیں گے ہر نقشِ کفِ پا آنکھوں میں
رحم اتنا خدا را فرمانا جلووں کا سہارا دیدینا سرکار مدینہ
جب آئے دم کھینچ کے ہمارا آنکھوں میں
میدان قیامت میں جائیں اے کاش ادیب " اس شان سے ہم
سر میں ہو خمار عشق نبی اور نقشہ طیبہ آنکھوں میں