وفور عشق میں وہ بھی مقام آتا ہے

وفور عشق میں وہ بھی مقام آتا ہے
نبی کے پاس خدا کا سلام آتا ہے

جہاں میں چھڑتی ہے جب بات امن عالم کی
مرے لبوں پر محمد کا نام آتا ہے

حضور ہی ہیں جو غمخوار سب کے ہیں ورنہ
جہاں میں کون بھلا کس کے کام آتا ہے
@madaarimedia
فزوں ہے عرش سے رتبے میں بارگاہ نبی
یہاں فرشتہ بھی بااحترام آتا ہے

سند ملے مجھے محشر کے دن شفاعت کی
جو آپ کہدیں ہمارا غلام آتا ہے

اسی امید میں اک عمر کٹ گئی ہے ادیب
" کہ اب مدینے سے کوئی پیام آتا ہے
-----------------

--