کہیو نبی جی سے اوری بیریا
طیبہ نگریا بلیہو کہ نا ہیں
چندا ستارے سب روضہ نہاریں
حور و ملک توری گلیاں بہاریں
بنتی کرت موہے توری دوریا
بیت گئی ہے سگری عمریا
اپنا درسوا دیکھیو کہ نا ہیں
طیبہ نگریا بلیہو کہ نا ہیں
دنیا سے جب ٹوٹیں ناتے رشتے
آئیں لحد میں جس دم فرشتے
دین دھرم پوچھن کی ہو بیارا
بیاکل جب پاپی جیارا
ہمری مدد کو تم ایہو کہ نا ہیں
طیبہ نگریا بلیہو کہ نا ہیں
محشر میں جب مشکل گھڑی ہو
پاپ کی گٹھری سر پر دھری ہو
دیکھ دشا یہ پالن ہارا
پوچھے یہ ہے داس تمہارا
اپنا مجھے تم بتیہو کہ ناہیں
طیبہ نگریا بلیہو کہ نا ہیں
چاند سا مکھڑا آقا دکھادو
اپنے ادیب کے بھاگ جگادو
کاٹے نہیں کٹتی ہیں رتیاں
کہتی ہیں تم سے پیاسی یہ انکھیاں
سپنا ما ہمرے تم ایہو کہ ناہیں
طیبہ نگریا بلیہو کہ نا ہیں
kahiyo nabi ji se ori bayarya taiba nagarya bulaiho ke nahin