مدینے والے کا جلوہ ہے میری آنکھوں میں | madine wale ka jalwa hai meri ankhon men

 

مدینے والے کا جلوہ ہے میری آنکھوں میں
کہ کھینچ کے آئی تمنا ہے میری آنکھوں میں

حریم عرش سراپا ہے میری آنکھوں میں
جمال گنبد خضری ہے میری آنکھوں میں

نہیں پلک پہ ستارے بہ فیض بحر نبی
تجلیات کی دنیا ہے میری آنکھوں میں

تڑپ رہی ہیں یہ کس کے لئے مری نظریں
یہ کیسا حشر سا پر پا ہے میری آنکھوں میں

نظر نظر کو عبادت سکھا کے مانوں گا
نبی کا نقش کف پا ہے میری آنکھوں میں

جلال نور صمد يا جمال روئے نبی
میں کیا بتاؤں چھپا کیا ہے میری آنکھوں میں

سنور کے آئے چمن خلد کا مرے آگے
بہار گلشن طیبہ ہے میری آنکھوں میں

رہین حسرت دید جمال طیبہ ہے
وہ اضطراب جو پیدا ہے میری آنکھوں میں

" ادیب" سنتے ہی تیری زباں سے نعت نبی

امنڈ کے آگیا دریا ہے میری آنکھوں میں
madine wale ka jalwa hai meri ankhon men

 -----------------



--