طیبہ کا تقدس تھا کہاں آپ سے پہلے
مکہ تھا مگر شہر بتاں آپ سے پہلے
مکہ تھا مگر شہر بتاں آپ سے پہلے
ہر سمت تھا اک شور و فغاں آپ سے پہلے
تسکین کی دولت تھی کہاں آپ سے پہلے
کچلے ہوئے لوگوں پہ تھا سرمایہ کا قابو
غربت کو ملی تھی نہ زباں آپ سے پہلے
ہر خطۂ عالم پہ تھی وحشت کی حکومت
تہذیب تھی بے نام و نشاں آپ سے پہلے
ماحول نظر آیا وہاں امن و سکوں کا
اک حشر سا برپا تھا جہاں آپ سے پہلے
ملتا بھی کہاں وحدت باری کا تصور
تھا دفن تہ سنگ گراں آپ سے پہلے
ہر شئے کی حقیقت کی " ادیب " ان کو خبر ہے
اور کیوں نہ ہو تھا کون یہاں آپ سے پہلے
taiba ka taqaddus tha kahan aap se pahle
-----------------