شب غم ہم نے صدقے جس پہ کی ہے

huzoor babban miyan

شب غم ہم نے صدقے جس پہ کی ہے
وہی صبح مسرت شام سی ہے

عبث ناصح کدو کاوش تیری ہے
میرے کردار میں پابندگی ہے

تیرے یہ جام خالی دیکھ ہی کے
ہماری پیاس ساقی بجھ گئی ہے

یہ ہے س قفس کی خیر مانگوں
کہ میرا اب اک سہارا اب یہی ہے

مسرت جو ہمیں ہوگی میسر
مسرت غم میں کب کس کو ہوئی ہے

ہمیں بخشا ہے قسمت نے بہت کچھ
قفس ہے قید غم ہے بے کسی ہے

برابر تم کیے جاؤ جفائیں
یہی تو میرے حل کی بھی خوشی ہے

جھکایا سر جو تھا کل تیرے آگے
مجھے اس کی ندامت آج بھی ہے

فلک پہ جو ترے چمکے گا اک دن
اگر نیر میں کچھ تابندگی ہے

shabe gham humne sadqe jis pe ki hai

غزل : حضور ببن میاں علامہ نیر مکنپوری

Tagged:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *