
جن و ملک میں آپ مکرم آپ مدار عالم ہیں
نور نگاہ سرور عالم آپ مدار عالم ہیں
پائی ہے نبیوں کی وراثت علم و یقیں کے بن کے امیں
نقش نگین یوسف و آدم آپ مدار عالم ہیں
غوث و قطب افراد میں جاری آپ کا فیض عرفانی
آپ کے تابع سارا عالم آپ مدار عالم ہیں
آپ نے کی اصلاح باطن درس محبت کا دیکے
آپ دلوں کے مونس و ہمدم آپ مدار عالم ہیں
آپ غلام مصطفوی ہیں آپ ہیں اپنے رب کے ولی
آپ ولا کے نیر اعظم آپ مدار عالم ہیں
آپ اویسی مشرب ہیں اور سارے سلاسل کے رہبر
نسبت عالی آپ کی محکم آپ مدار عالم ہیں
آپ کے حسن ذات سے نیر کرتے ہیں ہم کسب ضیاء
کیسے نہ اس پر ناز کریں ہم آپ مدار عالم ہیں
از قلم:- زبدۃ الاصفیاء ، عمدۃ الاتقیاء ، حامل روحانیت ، پیکر نورانیت ، قبلہء عقیدت ، کعبہء محبت ، شیخ المشائخ
حضور سیدی ، سندی الحاج سید ظہیر المنعم ببن میاں صاحب قبلہ جعفری مداری رضی اللہ عنہ