madaarimedia

---Advertisement---

بزم نبی میں باریاب سلسلہ مداریہ

بزم نبی میں باریاب سلسلہ مداریہ
دیکھا گیا ہے کامیاب سلسلہ مداریہ

تقسیم سلسلوں کی جب ہونے لگی ازل کے دن
میں نے کیا تھا انتخاب سلسلہ مداریہ

جاری ہیں جتنے سلسلے ان میں نمایاں شان ہے
تاروں میں جیسے مہتاب سلسلہ مداریہ

اندھا ہو وہ بھی دیکھ لے اہل نظر کا ذکر کیا
روشن ہے مثل آفتاب سلسلہ مداریہ

اپنا ہو کوئی غیر ہو بھرتی ہیں سب کی جھولیاں
دیتا رہا ہے بے حساب سلسلہ مداریہ

نیر تجھے خبر نہیں مولا ہیں باب شہر علم
اور علی کے در کا باب سلسلہ مداریہ

از قلم:- زبدۃ الاصفیاء ، عمدۃ الاتقیاء ، حامل روحانیت ، پیکر نورانیت ، قبلہء عقیدت ، کعبہء محبت ، شیخ المشائخ
حضور سیدی ، سندی الحاج سید ظہیر المنعم ببن میاں صاحب قبلہ جعفری مداری رضی اللہ عنہ

---Advertisement---

Related Post

Top Categories