Poetry Of Syed Kainat Husain Dil Misbahi

سید کائنات حسین صاحب قبلہ دل مکنپوری کے قطعات و رباعیات

انہی پہ ہوتی ہے انعام رحمت باری
دلوں میں جن کے ہے شبیر کی وفاداری
میری نظر میں حلالی وہ ہو نہیں سکتا
حرام جس کی نظر میں ہے تعزہہ داری


جس قدر لگے فتوے ہم نہ باز ائیں گے
جب تلک ہے دم میں دم تعزیہ اٹھائیں گے
ہم مداریوں کی دل کربلا سے ہے نسبت
یہ نئے یزیدی ہیں ہم کو کیا ڈرائیں گے


بلنداس کا فلک پر ستارہ کیا ہوگا
حسین کا جو نہیں ہے ہمارا کیا ہوگا
حسین والے تو جنت میں جائیں گے اے دل
یزیدیوں یہ بتاؤ تمہارا کیا ہوگا

Poetry of syed kainat husain dil misbahi – makanpur sharif

Tagged:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *