madaarimedia

آپ کا زندہ ولی ذیشان رتبہ کر دیا

 
آپ کا زندہ ولی ذیشان رتبہ کر دیا
اولیاء کی صف میں رب نے سب سے اعلی کر دیا

قم باذن اللہ کہہ کر آپ نے زندہ مدار
ایک ٹھوکر مار کے مردوں کو زندہ کر دیا

شان و شوکت آپ کی کیسے نظر آئے انھیں
آپ کی نفرت نے جن لوگوں کو اندھا کر دیا

کس قدر پر نور ہے روضہ تیرا زندہ مدار
تیرے روضے کی چمک نے چاند دھندلا کر دیا

جو یہ کہتے ہیں مداری سلسلہ منسوخ ہے
ان کو خود ان کی کتابوں نے ہے جھوٹا کر دیا

بحر غم میں جب کسی نے کہدیا ہے دم مدار
آپنے نے اک پل میں بیڑا پار اس کا کردیا

آپ کے دربار میں آنے سے کراتے ہیں جو
وہ ہے بد قسمت انھیں قسمت نے رسوا کر دیا

بول اٹھی بی بی نصیبہ آپ نے زندہ مدار
لاولد تھی میں مجھے اولاد والا کر دیا

سب سے پہلے ہند میں آکر مدار پاک نے
دین حق کا شاد ہر جانب اجالا کردیا

 

 

اسکو آگے بھی شئیر کریں

Leave a Comment

Related Post

Top Categories