جسے ہو پاس شریعت وہی مداری ہے

 جسے ہو پاس شریعت وہی مداری ہے

جو جانتا ہو طریقت وہی مداری ہے


جو ختم کردے عداوت وہی مداری ہے

جو باٹیں سب کو محبت وہی مداری ہے


ہو معرفت کے اجالوں سے جس کا دل روشن

جو سمجھے راز حقیقت وہی مداری ہے


رہے جو زندہ زمانے میں غازیوں کی طرح

مرے تو پائے شہادت وہی مداری ہے


جو سن کے نام محمد بھگولے آنکھوں کو

ہو جس میں عشق رسالت وہی مداری ہے


کسی بھی حال میں رہ کر کبھی نہ کرتا ہو

جو نسبتوں کی تجارت وہی مداری ہے


جو اہلبیت سے مصباح پیار کرتا ہو

ٹھکانا جسکا ہو جنت وہی مداری ہے
 
ـــــــــ
——

Tagged:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *