کہوں بس اے خدا الحمد للله
زباں پر ہو سدا الحمد للله
جگا دیتی ہے جو سو یا مقدر
یہی ہے وہ دعا الحمد للله
وظیفہ انبیاء کا بھی یہی ہے
ہے ذکر اولیا الحمد للله
مرے بندے نے کی تعریف میری
یہ کہتا ہے خدا الحمد للله
زمانہ بن گیا مداح اس کا
جو پڑھتا ہی رہا الحمد للله
حبیب رب نے بتلایا ہے ہمکو
کہ ہے رب کی رضا الحمد للله
ملی ہے سر بلندی اس کو جس نے
محبت سے کہا الحمد للله
اندھیروں نے جو آکر راہ روکی
چراغ رہ بنا الحمد للله
سنو تو اپنے کانوں کو لگا کر
سناتی ہے صبا الحمد للله
مجھے بے آسرا مت سمجھے کوئی
ہے میرا آسرا الحمد للله
نہاں ” مصباح ” سینے میں ہمارے
ہے عشق مصطفى الحمد للله
زباں پر ہو سدا الحمد للله
جگا دیتی ہے جو سو یا مقدر
یہی ہے وہ دعا الحمد للله
وظیفہ انبیاء کا بھی یہی ہے
ہے ذکر اولیا الحمد للله
مرے بندے نے کی تعریف میری
یہ کہتا ہے خدا الحمد للله
زمانہ بن گیا مداح اس کا
جو پڑھتا ہی رہا الحمد للله
حبیب رب نے بتلایا ہے ہمکو
کہ ہے رب کی رضا الحمد للله
ملی ہے سر بلندی اس کو جس نے
محبت سے کہا الحمد للله
اندھیروں نے جو آکر راہ روکی
چراغ رہ بنا الحمد للله
سنو تو اپنے کانوں کو لگا کر
سناتی ہے صبا الحمد للله
مجھے بے آسرا مت سمجھے کوئی
ہے میرا آسرا الحمد للله
نہاں ” مصباح ” سینے میں ہمارے
ہے عشق مصطفى الحمد للله