آمنہ کی گود میں شاہِ مدینہ آگیا

misbahul murad

آمنہ کی گود میں شاہِ مدینہ آگیا
کفر کے مغرور ماتھے پر پسینہ آگیا

دیکھ کر مختار کل کے پیٹ پر پتھر بندھے
ہم کو غربت میں بھی جینے کا قرینہ آ گیا

دفعتاً نکلا ہے منہ سے المدد یا مصطفیٰ
جب کبھی گرداب میں میرا سفینہ آگیا

اس کی قسمت بن گئی ہیں دو جہاں کی ذلتیں
جس کے دل میں آپ کی جانب سے کینہ آگیا

الاماں درد غم ہجر نبی کی برکتیں
کھینچ کے آنکھوں میں مری شہر مدینہ آ گیا

آئے تھے ” مصباح ” جس میں رحمت للعالمین
رحمتوں والا مبارک وہ مہینہ آگیا

Countdown Redirect Button
اس فائل کو یہاں سے ڈاؤنلوڈ کریں
10
Tagged:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *