آگئے وہ میرے سر کار آگئے وہ میرے سرکار

misbahul murad

نیل گگن کے چندہ تارے ہیں ان پر بلِہار
آگئے وہ میرے سر کار آگئے وہ میرے سرکار

ان کی آمد کی خوشبو گلشن گلشن مہکائے
باغ میں کوئل کو کو کر کے گیت خوشی کے گائے
اور پپیہا پیو پیو کر کے گائے یہ ملہار

آگئے وہ میرے سر کار آگئے وہ میرے سرکار

پیاسوں کی خاطر انگلی سے امرت جل برسائیں
چاند کے ٹکڑے کر ڈالیں ڈوبا سورج پلٹائیں
مالک نے انکے ہاتھوں میں دیدیا ہر ادھکار

آگئے وہ میرے سر کار آگئے وہ میرے سرکار

دیکھنا سب پر برسے گی یوں جھوم کے رب کی رحمت
مکہ اور طیبہ والوں کی جاگ اٹھے گی قسمت
کوئی مہاجر بن جائے گا اور کوئی انصار

آگئے وہ میرے سر کار آگئے وہ میرے سرکار

آج سراپا رحمت بن کر آئے رب کے پیار
ناز کریں تقدیر پہ اپنی ظلم وستم کے مارے
کر نہ سکے گا مظلوموں پر اب کوئی اتیاچار

آگئے وہ میرے سرکار آگئے وہ میرے سرکار

چاہے سنامی لہریں ہوں یا گھیرے ہوئے ہوں طوفاں
پل میں وہ ” مصباح ” کریں گے ہر مشکل کو آساں
ڈوبنے والوں! مت گھبراؤ بیڑا ہوگا پار

آگئے وہ میرے سرکار آگئے وہ میرے سرکار

Countdown Redirect Button
اس فائل کو یہاں سے ڈاؤنلوڈ کریں
10
Tagged:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

error: Content is protected !!