اللہ اللہ کیا ہے عظمت حضرت ارغون کی

misbahul murad

اللہ اللہ کیا ہے عظمت حضرت ارغون کی
اولیا کرتے ہیں مدحت حضرت ارغون کی

صف بصف چپ سادھے حاضر ہے پرندوں کا ہجوم
دیکھ کرشان تلاوت حضرت ارغون کی

کہدیا کافی ہے بس میرا خدا میرے لیے
دیکھیئے تو یہ قناعت حضرت ارغون کی

سبکے سر پر ضو فشاں الفقر فخری کا ہے تاج
کتنی پیاری ہے جماعت حضرت ارغون کی

کیا لبھا پائیگا مجھکو بدر کامل کا جمال
دیکھ لی ہے میں نے تربت حضرت ارغون کی

داور محشر نے یہ کہکر کیا مجھکو معاف
مجھکو حاصل ہے حمایت حضرت ارغون کی

ہر گھڑی مصباح آقا ہیں خیال رب میں گم
رشک صد جلوت ہے خلوت حضرت ارغون کی

Tagged:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *