madaarimedia

ان دو خانقاہوں سے ضرور مرید ہوں

ان دو خانقاہوں سے ضرور مرید ہوں
قارئین یہ مداری میڈیا کے یوٹوب چینل پر نشر ہوئیں دو ویڈیوس کا مضمون ہے آپ ان ویڈیوس کو دیکھ بھی سکتے ہیں
لنک یہ ہیں » https://youtu.be/3daeyEfdsQM
 
فردالافراد قطب الاقطاب غوث الاغواث

سید بدیع الدین احمد حلبی

حسنی الحسینی المعروف بہ زندہ شاہ مدار قدس سرہ العزیز مکنپورشریف اور حضورعالم پناہ سیدناک

سرکاروارثِ پاک

رضی اللہ تعالی عنہ
 یہ دونوں ہی بہت مقدس ولیِ کامل ہیں ان دونوں بزرگوں نے اپنے بے شمار خلیفہ بنائے اوراپناجانشین بنایا لہٰذا ان دونوں بزرگوں کے سلسلہ سے مرید ہونا اور کرنا دونوں باعث برکت اورعین مطابق شریعت واصول طریقت ہے اور ان بزرگوں کےفیوض روحانی کاحاصل کرنا چاہیے حضور سیّدی سرکارسید بدیع الدین احمدقطب المدار کے سلسلہ کے بارے میں گیارہویں صدی کے مجدّد سیّدنا میر عبدالواحد بلگرامی کی کراب سبع سنابل شریف میں ایک واقعہ تحریر ہے جس میں لکھاہیےکہ حضرت شاہ سراجِ سوختہ رحمة اللہ علیہ نے بددعا دی ہے کہ میں نے شاہ بدیع الدین مدار کے مریدوں کو گمراہ کیا اس بددعا کے بعد خود بدیع الدین شاہ مدار نے فرمایا ہے کہ میرے چند مرید ہیں انکو میں مریدی سے بے دخل کرتا ہوں اور خلافت میں نے نہ کسی کو دی ہے اور نہ خلافت کسی کو دونگا یہ واقعہ سراسرجھوٹ اور کفریات سےلبریزہیے لہذا اس فرضی واقعہ کواہلسنت اپنےجوتوں کی نوک سےاڑادیں اوردورِ حاضرہ کے مداری مشائخ پیران کرام جوکہ صاحبان شجرات صحیحہ متصلہ ہیں ان سےبیعت ہوں نیزان سے اجازت و خلافت حاصل کرکےفیضان قطب المدارسےمالامال ہوں کیونکہ سلاسل طریقت میں حضورپاک علیہ السلام سےسب سےقریب سلسلہ سلسلئہ عالیہ مقدسہ مداریہ ہی ہیے اس سلسلہ کےسندصرف چھہ واسطوں سےہی آقاعلیہ السلام تک پہونچ جاتی ہیے قارئین جبکہ خود فاضل بریلوی نے بھی کہا ہے کہ مجھے مداریہ سلسلہ کی اجازت وخلافت حاصل ہیے آپ حوالہ کےلئےخودفاضل بریلوی جی کی کتاب الاجازات المتینہ دیکھیں اس کےعلاوہ فاضل بریلوی جی کےشاگردوخلیفہ مولاناظفرالدین بہاری علیہ الرحمہ کی کتاب حیات اعلحضرت جلدسوم دیکھں اس کتاب میں انہوں نےاعلحضرت کامکمل شجرۂ مداریہ تحریرفرمایاہیے
 
لہذا اہلسنت وجماعت کو چاہئے کہ چندمجہول قسم کے جعلی مُلُّوں کے چکرمیں پڑکر گمراہ نہ ہوں اور جو حضرات انجانے طورپران کی گمراہی کےجال میں پھنس چکے ہیں وہ گمراہی سے توبہ کرلیں اورگمراہ گراولیاءکے دشمن مُلِّے بھی ہوش کے ناخن لیں اورسوچیں کہ کہیں یہ چند روزہ عیش و آرام اور مریدوں ومعتقدوں سے نزرانہ لینے کی وجہ سے تو نہیں کرتے بلکہ خود بھی گمراہ ہیں اور عوام کو بھی گمراہ کر رہے ہیں وہ عوام بھی بیوقوف ہے جو اپنی آخرت برباد کر رہی ہے
 
کیونکہ ایک متصل سلسلہ کی خلافت و اجازت اوربیعت وارادت کوگمراہی کہنابجائے خودگمراہی ہیے
حضرت_سیدناسید_بدیع_الدین_احمدقطب_المدار نسب کے اعتبار سے حسنی_حسینی یعنی سیدبرادری سے تعلّق رکھتے ہیں لیکن یہ نام کے چند منکرین آپ کوفقیربرادری کا بتاکرقوم کوگمراہ کررہیےہیں جوکہ بالکل غلط ہے اور یہ عوام کو دھوکہ دینا ہے آپ خود اپنی نظروں سے ان نام نہاد فرضی ملّاؤں کے مکروہ چہرے دیکھیں اور دل پر ہاتھ رکھ کر فیصلہ کریں کہ کیا یہ کہیں سے امام حسن یا امام حسین یاآل رسول اورسادات کرام سے محبت کرنے والے چہرے لگ رہیے ہیں؟ کیا آلِ نبی سے محبت کرنے والوں کی شکلیں ایسی ہی ہوتی ہیں؟ کیا کوئی سنی بزرگوں کےگیسوؤں ، لمبے لباس، ان کی انگوٹھی ،ان کے ہاراور مالے، پراعتراض کرسکتاہیے؟ یقینًا آپ کہیں گے کہ یہ محبین اولیاء و سادات نہیں بلکہ اس قسم کےاعتراض کرنے والے ایمان اور علم وعقل سب کے یتیم وفقیرہیں کیونکہ ایسی شکل صورت تو گستاخوں اور ملعونوں کی ہوتی ہے
واللہ لوگوں کو گمراہ نہ کرو کسی کی عاقبت برباد نہ کرو اور اپنی جھوٹی مولویت وملائیت سے توبہ کرلو

اسی_طرح_دورِ_حاضرہ_کا_سلسلہ_وارثیہ_ہے

وارثِ_پاک نے بھی اپنا خلیفہ و جانشین بنایا لاکھوں لوگوں کومرید کیاکئی لائق اور صاحب استطاعت اہل اللہ مریدوں کواجازت وخلافت بھی دی لہذا مذکورہ دونوں سلاسل طریقت میں بیعت اجازت اور خلافت سب درست اور باعث رحمت وبرکت ہیے قارئین! فاضل بریلوی اور ان کےپیرخانہ مارہرہ مطہرہ کےتمام مشائخ اوربزرگوں کوبھی مداریہ سلسلہ کی اجازت وخلافت ملی ہوئی ہیے خودحضرت میربلگرامی علیہ الرحمہ اور ان کےپورےخاندان کوسلسلئہ مداریہ کی اجازت وخلافت حاصل ہیے یاد رکّھیں کسی بھی ملامولوی سےعقیدت وہیں تک اچّھی ہے جس میں حقیقت ہو ورنہ وہ گمراہی ہے جو حقیقت تھی وہ میں نے بیان کر دی اب بھی اگر کوئی اندھی عقیدت میں اپنی آخرت برباد کرنا چاہتا ہے تو وہ جانے اور اسکا کام۔۔۔
واللہ_اعلم_باالصواب

Leave a Comment

Related Post

Top Categories