بن کر رہا یہ غم میں پیامی سرور کا

 بن کر رہا یہ غم میں پیامی سرور کا

آیا جو لب پہ اسم گرامی حضور کا


جلووں سے جگمگا دے مرے دل کا آئینہ

اے نور والے تیرا گھرانا ہے نور کا


آنکھوں میں ہے دیارِ مدینہ بسا ہوا

احساس دل کو اب کہاں نزدیک و دور کا

@madaarimedia

ٹھہرے زمین طیبہ بھلا تجھ پے کیا نگاہ

تیرے ہر ایک ذرے میں جلوہ ہے طور کا


یہ معجزہ بھی دیکھ لیا سب نے بدر میں

تیرے قدوم پاک پہ تھا سر غرور کا


ہے روضہ رسول نگاہوں کے سامنے

اب پوچھئے نہ حال دل ناصبور کا


چل سر کے بل ادیب ” دیار رسول میں

ناداں یہ ہے مقام ادب اور شعور کا
—————–

Tagged:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *