ساتھی جی گھبرائے نبی کی بات کرو

 ساتھی جی گھبرائے نبی کی بات کرو

سمت مدینہ سے اٹھلاتی آئیں مست ہوائیں

کالی گھٹائیں زلف نبی کی دل کو یاد دلائیں

بجلی دل تڑپائے نبی کی بات کرو


آؤ مل کر عشق نبی میں گائیں ایسے ترانے

رقص میں آئیں دین کے جلوے جھوم اٹھیں دیوانے

رحمت کو پیار آئے نبی کی بات کرو

@madaarimedia

اس دنیا کی ہر شئے دھوکا جیسے خواب سہانا

جیون ایک ہوا کا جھو کا اس کا کیا ہے ٹھکانا

شاید موت آجائے نبی کی بات کرو


غنچہ لیکر نام محمد اپنا ہی منھ چومے

سبزهہ لیکے گلشن مہکے ڈالی ڈالی جھومے

ہر منظر مسکائے نبی کی بات کرو

————

Tagged:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *