سرکار غوث پاک نے کیا کیا بنا دیا

مجدد مرادآبادی - mujaddid muradabadi - intekhab husain qadeeri

سرکار غوث پاک نے کیا کیا بنا دیا
اکیس لڑکیاں انہیں لڑکا بنا دیا

چور آیا چوری کرنے مرے غوث کے یہاں
ڈالی جو اک نظر اسے ہیرا بنا دیا

سرکار غوث پاک کا یہ بھی کمال ہے
در پہ مریض آیا مسیحا بنا دیا

دن رات بانٹتے ہیں ولایت کی بھیک یہ
بندہ جو آیا در پہ تو مولی بنا دیا

منگتے جناب غوث کے شاہانِ دہر ہیں
پل میں قدیری نیچ کو اونچا بنا دیا

Countdown Redirect Button
اس فائل کو یہاں سے ڈاؤنلوڈ کریں
10
Tagged:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *