madaarimedia

فضائل و نوافل شب برات

فضائل و نوافل شب برات

آقائے نامدار محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے شعبان المعظم کی بابت ارشاد فرمایا فَضْلُ شَعْبَانَ شَهْرِي عَلَى سَائِرِ الشُّهُورِ كَفَضْلِي عَلَى سَائِرِ الْأَنْبِيَاء میرے مہینہ شعبان کی فضیلت تمام مہینوں پر ایسی ہے جیسے میری فضیلت تمام انبیاء کرام پر ، آپ نے ارشاد فرمایا رَجَبْ شَهْرُ اللَّهِ وَشَعْبَانَ شَهْرِى وَ رَمَضَانُ شَهْرَ امْنِي رجب اللہ کا مہینہ ہے اور شعبان میرا مہینہ ہے اور رمضان میری امت کا مہینہ ہے۔ آپ نے ارشاد فرمایا کہ پندرھویں شعبان کی رات میں اللہ تعالی مخلوق کی طرف تجلی فرماتا ہے اور سب کو بخش دیتا ہے مگر کافر اور عداوت رکھنے والے کو نہیں بخشتا ( ابن حبان ) اللہ تعالی اس رات میں آسمان دنیا پر خاص تجلی فرماتا ہے اور فرماتا ہے کہ ہے کوئی مغفرت طلب کرنے والا کہ میں اس کو بخش دوں ہے کوئی روزی طلب کرنے والا کہ میں اس کو روزی دوں ہے کوئی کچھ طلب کرنے والا کہ میں اس کو عطا کر دوں یہ اس وقت تک فرماتا ہے کہ فجر طلوع ہو جائے اور فرمایا اللہ تعالی شب براءت میں قبیلہ کلب کی بکریوں کے بالوں کے برابر گنہگاروں کی مغفرت فرماتا ہے

شب برأت میں کیا کرے۔

شب برات میں اپنی حیثیت کے مطابق صدقہ و خیرات کرے تلاوت قرآن اوراد و اذکار اور نفل نمازیں پڑھے بارگاہ رسالت میں زیادہ سے زیادہ صلاۃ و سلام کا نذرانہ پیش کرے اپنے گناہوں کو یاد کر کے روئے گڑ گڑا کر دعائے مغفرت کرے اور تمام مردوں کو ایصال ثواب کریں جھوٹ، غیبت، چغلی، چوری ، شراب نوشی ، اور زنا اور تمام گناہوں سے تو بہ کرے قبرستان جا کر مردوں کے لیے دعائے مغفرت کرے کیونکہ اس رات میں دعا قبول ہوتی ہے شب برات میں یہ دعا پڑھے۔ اَللَّهُمَّ إِنَّكَ عَفُوٌّ كَرِيمٌ تُحِبُّ الْعَفْوَ فَاعْفُ عَنِّى يَا كَرِيمٌ

نوافل و طريقۂ نوافل-

جو بندہ مومن اس رات میں چار رکعات نماز نفل اس طرح پڑھے کہ ہر رکعت میں سورہ فاتحہ کے بعد قُل هو الله شریف پچاس مرتبہ اور دن کا روزہ رکھے تو اللہ تعالی اس کے پچاس برس کے گناہ معاف فرمادے گا، اور آٹھ رکعت نماز نفل ایک سلام سے اس طرح پڑھے کہ ہر رکعت میں سورہ فاتحہ شریف کے بعد قل ھو اللہ شریف گیارہ گیارہ بار پڑھے اور اس کا ثواب سیدہ فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کی روح کو ایصال کرے تو اس کے حق میں جناب سیدہ فرماتی ہیں کہ ہر گز میں جنت میں قدم نہ رکھونگی جب تک کہ اس کی شفاعت نہ کر والوں گی ۔

جنت کی بشارت-

حضوراکرم صلی اللہ تعالی علیہ وسلم نے فرمایا کہ جو شخص شب برات میں سورکعت نماز پڑھے گا تو اللہ تعالی اس کے پاس سوفر شتے بھیجے گا تیں جنت کی خوشخبری سنائیں گے تیس دوزخ سے بچائیں گے تیس دنیا کی آفتیں دور کریں گے دس شیطان کے مکر سے بچائیں گے ( تفسیر کبیر ) ۔

ایمان کی حفاظت-

دورکعت نماز ایمان کی حفاظت کے لیے پڑھے پہلی رکعت میں سورہ فاتحہ اور اس کے بعد سورہ اخلاص تین مرتبہ اور سورہ فلق ایک مرتبہ پڑھے اور دوسری رکعت میں سورہ فاتحہ کے بعد سورہ اخلاص تین مرتبہ اور سورۂ ناس ایک بار پڑھے اور حفاظت ایمان کی دعا کرے تو اللہ تعالی اس کے ایمان کو محفوظ رکھے گا۔

درازی عمر-

شب برات میں بعد نماز مغرب دو رکعت نماز نفل پڑھے سورہ یاسین شریف ایک مرتبہ یا سورۂ اخلاص اکیس مرتبہ پڑھ کر دعائے شب برات ایک بار پڑھے۔ پھر درازی عمر کی دعامانگے ان شاء اللہ بطفیل رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم دعا قبول ہوگی ۔

پندرھویں شعبان کا روزہ

رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا من صام يوم الخامس عشر من شعبان لم تمسه النار یعنی جس نے شعبان کی پندرہ تاریخ کا روزہ رکھا اسے جہنم کی آگ نہ چھوئیگی ۔

دل مرداه نه هوگا۔

حضرت سیدنا فاروق اعظم فرماتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ شعبان کی پندرھویں رات کو جاگ کر عبادت کرو اور اس کی صبح کو روزہ رکھو جو شخص رات میں عبادت اور دن میں روزہ رکھے گا اس کا دل مردہ نہ ہوگا ( جامع صغیر ) شب برات میں صلوۃ التسبیح پڑھنا افضل ہے۔

قبرستان جا کر مردوں کو ایصال ثواب کرنا۔

شب برات میں قبرستان جانا سنت ہے لہذا مسلمانوں کو شب برات میں قبرستان ضرور جانا چاہئے وہاں جا کر سب سے پہلے السلام علیکم یا اہل القبور کہے اور جوتے پہن کر قبروں کے درمیان نہ چلے قبر کی پائنتی پر کھڑا ہو جائے پھر کم از کم تین مرتبہ درود شریف پڑھے پھر اعوذ باللہ اور بسم اللہ پڑھ کر سوره کافرون ایک بار سورہ اخلاص تین بار سورہ فلق ایک بار سوره ناس ایک بار سورہ فاتحہ ایک بار پھر تین مرتبہ درود شریف پڑھ کر ان سب کا ثواب مردوں کو ایصال کرے اللہ جل شانہ سے میری دعا ہے کہ اس برکت والی شب میں مسلمانوں کو عبادت وریاضت اور نوافل پڑھنے کی توفیق عطا فرمائے ۔ آمین

 

نوٹ ۔ شب برات کے نوافل کا مکمل تو اب محض فرائض کی تکمیل کرنے والوں کے لیے ہے جن کے اوپر فرض نماز میں باقی ہیں ان کو چاہیے کہ اس رات بجائے نوافل کے قضائے عمری نماز میں ادا کرے انشاء اللہ شب برات کا ثواب پائیں گے۔

مرتب – مولانا فرید احمد شکوهی مداری خادم : دار العلوم حنفیہ مداریہ

( مدار چوک بہیڑی بریلی )

↓ آ لائن کتاب پڑھی

Leave a Comment

Related Post

Top Categories