نہیں دنیا میں ہے کوئی ہمارا یا رسول اللہ

qari syed mahzar ali, syed mahzar ali, qari mahzar ali,

نہیں دنیا میں ہے کوئی ہمارا یا رسول اللہ
سہارا یا رسول اللہ سہارا یا رسول الله

ہے گردش میں مقدر کا ستارا یا رسول اللہ
بس اک نظر کرم ہم پر خدا را یا رسول الله

دیا ہے آپ نے اس کو سہارا یا رسول اللہ
کسی نے آپ کو جس دم پکارا یا رسول اللہ

مدینے کی طرف جاتا ہوا جب کوئی ملتا ہے
تڑپتا ہے دل بے کس ہمارا یا رسول الله

ہوئی سایہ فگن ہے اس کے سر پر رحمت باری
قیامت میں تمہیں جس نے پکارا یا رسول اللہ

میسر ہو کبھی سر کار یہ دل کی تمنا ہے
نظر کو آپ کے در کا نظارہ یا رسول اللہ

ہے محضر ہند میں اور آپ ہیں گلزار طیبہ میں
کہاں تک دل کرے اس کو گوارا یا رسول اللہ

Countdown Redirect Button
اس فائل کو یہاں سے ڈاؤنلوڈ کریں
10
Tagged:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *