ہر ایک طرف ہے دھوم مچی محبوب خدا کی آمد ہے

misbahul murad

ہر ایک طرف ہے دھوم مچی محبوب خدا کی آمد ہے
دلہن کی طرح دنیا ہے سبھی محبوب خدا کی آمد ہے

رحمت کی پھواریں آتی ہیں پر کیف بہاریں آتی ہیں
دیتی ہے صدا ہر ایک کلی محبوب خدا کی آمد ہے

دیکھا ہے جدھر بھی آج کے دن پورب پچھم اتر کھن
ہر سمت سجی ہے بزم خوشی محبوب خدا کی آمد ہے

یہ لمحے بہت کام آئیں گے سب رنج و الم مٹ جائیں گے
پڑھتے رہو مل کر نعت نبی محبوب خدا کی آمد ہے

بس ایک وہی غم کرتا ہے ابلیس ہی ماتم کرتا ہے
ور نہ تو ہے ہر اک دل میں خوشی محبوب خدا کی آمد ہے

اے آمنہ آئے رحمت کل جمع میں ترے گھر سارے رسل
اور بھیڑ فرشتوں کی ہے لگی محبوب خدا کی آمد ہے

آتشکدے فارس کے ہیں بجھے دل قیصر و کسری کے ہیں ہلے
اور سوکھ گئی ہے ساوہ ندی محبوب خدا کی آمد ہے

سب عاشق احمد جھوم اٹھے اور ساتھ میں مل کر پڑھنے لگے
“مصباح ” نے جب یہ نعت پڑھی محبوب خدا کی آمد ہے

Countdown Redirect Button
اس فائل کو یہاں سے ڈاؤنلوڈ کریں
10
Tagged:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

error: Content is protected !!